پاکستانی ایک سال میں اچھے مستقبل کیلئے زیادہ پرامید ہوگئے

July 25, 2015 1:02 pm0 commentsViews: 21

ہمارے بچے معاشی طور پر ہم سے بہتر ہوں گے، 51فیصد پاکستانیوں کی رائے
واشنگٹن(آن لائن) امریکہ کی جانب سے جاری ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان 5 ممالک میں شامل ہے جہاں کے عوام کے اندر اچھے مستقبل کی امیدوں میں پچھلے ایک سال کے دوران بہتر آئی ہے، ان ممالک میں بھارت، نائیجیریا، ارجنٹائن اور اسپین بھی شامل ہیں۔ واشنگٹن میں قائم ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے عوام اقوام عالم کے ان 5 ممالک میں شامل ہے جن کے عوام یہ سمجھتے ہیں کہ پچھلے ایک سال کے دوران بہتری آئی ہے جن کی امیدیں لگا رکھی تھیں، 51 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ ان کے بچوں کا مستقبل روشن ہے ،آج کے بچے جب بڑے ہوں گے، تو وہ اپنے والدین سے معاشی طور پر بہتر ہوں گے جبکہ22 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ان کے بچے مستقبل میں معاشی طور پر بدتر صورتحال سے دوچار ہوں گے اور کل کی نسبت آج کے معاشی حالات بہتر ہیں۔48 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ پاکستان میں پچھلے 12 مہینوں کے دوران اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے،23 فیصد کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی صورتحال اب بھی برقرار ہے، جبکہ13 فیصد کا خیال ہے کہ یہ صورتحال بدترین ہے۔

Tags: