پنجاب بلوچستان اور کے پی کے میں سیلاب، آبادیاں خالی کرانے کی ہدایات

July 25, 2015 12:58 pm0 commentsViews: 26

مون سون کی تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریائوں میں طغیانی اور سیلاب کا خطرہ ہے
بھارت کی جانب سے پاکستانی دریائوں میں پانی چھوڑنے کا امکان، پاک فوج کا لوگوں سے رابطے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب میں مون سون کی تیز بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب بلوچستان کی ندی نالوں اور دریائوں میں طغیانی اور سیلاب کا خطرہ ہے۔ ندی نالوں میں دریائوں کے قریب واقع آبادیوں کو فوری طور پر خالی کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ بھارت میں مون سون عروج پر ہے۔ اور بھارت کے پاکستانی دریائوں میں پانی چھوڑے جانے کے معاملے کو دیکھا جا رہا ہے ترجمان کے مطابق بھارت نے پانی چھوڑا تو اس سے بڑے پیمانے پر تباہی کے امکانات ہیں۔ سیلاب کے خطرات اور لوگوں کے انخلا سے متعلق پاک فوج سے رابطے میں ہیں۔

Tags: