کلفٹن کے ریسٹورنٹ سے ٹارگٹ کلر پکڑا گیا، ترجمان رینجرز

July 25, 2015 1:16 pm0 commentsViews: 20

چند روز سے ریسٹورنٹ کی نگرانی کی جارہی ہے، ٹارگٹ کلر یامین عرف اے ڈی 10 افراد کے قتل میں ملوث ہے
ملزم نے2014 میں کاروان پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کیا تھا، دکانیں بند کرانے میں بھی ملوث ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں قائم متحدہ کے رکن اسمبلی کے ریسٹورنٹ پر چھاپے کی تفصیلات رینجرز نے جاری کر دیں۔ رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رینجرز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کلفٹن میں واقع ریسٹورنٹ میں مشکوک افراد کی آمد ورفت دیکھی جا رہی ہے۔ جس پر رینجرز نے خفیہ نیٹ ورک کو فعال کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کی نگرانی شروع کر دی تھی اور کئی روز کی نگرانی کے بعد جمعرات کی شب رینجرز نے ریسٹورنٹ پر کارروائی کے بعد ایک ملزم یامین عرف اے ڈی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور10 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جبکہ ملزم نے2014 میں گارڈن میں فائرنگ کرکے4 افراد کو بھی قتل کیا ہے جبکہ زبردستی دکانیں بند کروانے اور شہریوں و تاجروں پر تشدد میں بھی ملوث ہے۔ واضح رہے کہ رینجرز نے متحدہ کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر کارروائی کے بعد4 افراد کو حراست میں لیا تھا جس میں سے ایک شخص کو جمعے کی صبح رہا کر دیا گیا۔

Tags: