جاسوسی کرنے والے غیر ملکیوں کو ایرانی شہریت دینے کا فیصلہ

July 25, 2015 1:16 pm0 commentsViews: 20

ایرانی پارلیمنٹ نے بل منظور کر لیا، مشرق وسطی میں ایرانی مفادات کیلئے کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائیگی
تہران ( اے این این) ایرانی پارلیمنٹ نے ملک کے لئے لڑنے اور جاسوسی کرنیوالے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا قانون منظور کر لیا۔ عرب میڈیا ایران کی مجلس شوریٰ ( پارلیمنٹ نے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے تہران کے مفادات کے لیے لڑنے اور عالمی سطح پر ایرانی مفادات کے لیے جاسوسی بالخصوص مشرق وسطیٰ میں ایرانی مفادات کا تحفظ کرنے والوں کو شہریت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں ایران کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شہریت سے متعلق آئین کے آرٹیکل980 میں ترمیم کرتے ہوئے ایسے غیر ایرانی باشندوں کو ایران کی شہریت دینے کی سفارش کی گئی ہے جو ایرانی مفادات کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دیتے ہیں۔ ان میں ایران کے لیے لڑنے والے اور عالمی سطح پرایرانی مفادات کی خاطر جاسوسی کرنے والے بھی شامل ہیں۔

Tags: