رواں سال امریکا کے سمندر میں آنیوالا خوفناک زلزلہ کئی ریاستوں کو صفہ ہستی سے مٹا دیگا

July 25, 2015 1:14 pm0 commentsViews: 18

امریکا کے شمال مغربی سمندر میں آنے والا تباہ کن زلزلہ 700 میل لمبے سونامی کا باعث بنے گا
رواں سال تباہ کن سونامی کا خطرہ موجود ہے، ماہر ارضیات نے خطرے سے آگاہ کردیا
واشنگٹن( این این آئی) ماہر ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال امریکا کے سمندر میں آنے والا خوفناک زلزلہ اس کی کئی ریاستوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔ ماہر ارضیات کے مطابق امریکا کے شمال مغربی سمندر میں9.2 شدت کا زلزلہ آئے گا جو تباہ کن700 میل لمبے سونامی کا باعث بنے گا جب کہ اس تباہ کن علاقے کو ’’کاسکاڈیا فالٹ زون‘‘ کہا جاتا ہے جو کینیڈین سرحد سے شروع ہو کر کیلیفورنیا تک پہنچتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ سال ہی اس تباہی کا خدشہ تھا لیکن وہ سال خاموشی سے گزر گیا لیکن اس سے تباہی کے مزید خطرات بڑھ گئے ہیں اور رواں سال اس تباہ کن سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق گزشتہ تباہ کن سونامی کاسکیڈیا فالٹ زون میں1700میں آیا تھا جو خود کو243 سال بعد دہراتا ہے لیکن اب اس آخری تباہی کو 315 سال گزر گئے ہیں اور امکانات ظاہر کرتے ہیں کہ اب یہ سائیکل کسی بھی وقت پوری ہو جائے گی۔ ماہرین موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ برطانیہ میں اس سیزن میں اتنی موسلا دھار اور طوفانی بارشیں ہوں گی کہ ایک دن میں ایک ماہ کی بارش برسے گی، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں ایک دن میں2 دن تک بارش ہو سکتی ہے۔ جو ایک ماہ کی بارش کے برابر ہوگی جب کہ دوسرے الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ گھنٹوں میں ایک ماہ کی بارش برسے گی جس سے ملک کا جنوبی حصہ سیلاب میں ڈوب جائے گا۔ جس سے نظام زندگی مفلوج ہوجائے گی۔

Tags: