منتخب نمائندے سیلاب متاثرین کی مدد کریں، بلاول بھٹو

July 25, 2015 1:13 pm0 commentsViews: 20

پی پی چیئرمین کی زیر صدارت اجلاس، سندھ میں بارش اور سیلاب کی صورتحال پر غور
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت جمعہ کو بلاول ہائوس میں سندھ میں سیلاب اور بارشوں کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سینیٹر شیری رحمن، وزیر آبپاشی و اطلاعات نثار احمد کھوڑو، وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، اور وزیر صحت جام مہتاب ڈہر، مکیش کمار چائولہ اور جام خان شورو شریک تھے۔ اجلاس میں لاڑکانہ اور سکھر سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے اپنے ضلع میں سیلاب کی صورتحال اور متاثر ہونے والے اضلاع میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی ، اس موقع پر بلاول بھٹو نے امکانی سیلاب سے متاثرہ ہونے والے اضلاع کے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں متاثرین کی امداد کے لئے سر گرم کر دار ادا کریں۔

Tags: