شہر میں بجلی کا تعطل، نیپرا نے کے الیکٹرک کو نوٹس دیدیا

July 25, 2015 1:20 pm0 commentsViews: 37

کے الیکٹرک شرائط کے مطابق بجلی کی پیداوار میں ناکام رہی،ترجمان، جواب 15 دن میں دینا ہوگا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نیپرا نے کراچی میں بجلی کے تعطل اور سروسز کی فراہمی بہتر کرنے میں ناکامی پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ کے الیکٹرک کو15 روز میں جواب دینا ہو گا۔ ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک شرائط کے مطابق بجلی کی پیداوار میں ناکام رہی اور کے الیکٹرک اپنے لائسنس میں درج شرائط کی خلاف ورزی کرتی رہی۔ کے الیکٹرک نے جان بوجھ کر اپنے وسائل سے کم بجلی پیدا کی جبکہ نیپراسے معلومات چھپانے اور گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ کے الیکٹرک نے بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی بیک اپ پلان بھی مرتب نہیں کیا۔ کے الیکٹرک نیپرا ایکٹ کے سیکشن28 اور29 کے تحت بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب15 روز میں دینے کی پابند ہے۔ ترجمان کے مطابق رمضان میں کراچی بجلی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ بھی نیپرا کو پیش کر دی گئی ہے۔

Tags: