شردھا کپور نے گلوکاری کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی

July 25, 2015 1:19 pm0 commentsViews: 24

ممبئی( اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے باقاعدہ گلو کاری کی تربیت لینا شروع کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور جنہوں نے گلوکاری کی تربیت کے بغیر دو سپر ہٹ گانے گلیاں، اور بے زبان گائے جنہیں بڑے پیمانے پر سراہا گیا تھا انہوں نے اب گلوکاری کی تربیت لینے کی ٹھان لی ہے، وہ موسیقار شنکر احسن لوٹے کی تربیتی میوزک کلاسیں لیں گی تا کہ پیشہ وارانہ تربیت یافتہ ہوجائیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں گلوکاری سے لگائو ہے وہ اس سے قبل پیشہ وارانہ تربیت یافتہ نہیں تھیں اب وہ شنکر حسن لوٹے جیسے موسیقار سے موسیقی کی تربیت لے رہی ہے تا کہ گلوکاری میں مہارت حاصل کر کی جائے۔

Tags: