فیس بک کے بانی دنیا کے امیر ترین شخص بننے کے قریب

July 25, 2015 1:27 pm0 commentsViews: 27

نیو یارک( نیوز ڈیسک) فیس بک کا جادو آج کی نسل کے سرچڑھ کر بول رہا ہے اور یہی نتیجہ ہے کہ اس کے بانی مارک زکر برگ دنیا کے امیر ترین فرد بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ فیس بک کے بانی اب دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں9ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور معروف کمپنی اکیا کے بانی انگورا کمپارڈ کو 10ویں پر دھکیل دیا۔ 31 سالہ زکر برگ کے اثاثوں کی مالیت 43.1 ارب ڈالر ہوچکی ہے جس میں رواں برس اب تک8.6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ۔

Tags: