نواز شریف اور نریندرمودی کوفلم بجرنگی بھائی جان دیکھنی چاہئے‘ سلمان خان

July 25, 2015 1:24 pm0 commentsViews: 32

پاکستان میںعید پر فلم کو نمائش کی اجازت دینے پر شکر گزار ہوں
فلم میں پاکستان اور بھارت کے عوام کے تعلقات میں بہتری دکھائی ہے
ممبئی( آن لائن) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میاں نواز شریف کو فلم بجرنگی بھائی جان دیکھنی چاہئے۔ کیونکہ اس فلم میں دونوں ممالک کے درمیان کا رشتہ بہتری کی جانب گامزن ہونے کے حوالے سے دکھایا گیا ہے، فلم کو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جا رہا ہے۔ اور اس نے اب تک ایک سو اسی کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے فلم کی نمائش دنیا بھر میں جاری ہے۔

Tags: