چترال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

July 25, 2015 1:31 pm0 commentsViews: 29

چترال( مانیٹرنگ ڈیسک) چترال میں24 گھنٹے میں شدید بارشوں کے باعث ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 18 ہوگئی‘ پاک فوج نے امدادی کارروائیاں جاری رکھیں اور چترال میں سیلاب زدگان کو سینکڑوں ٹن خوراک فراہم کی ہے‘ جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام بھی جاری ہے‘ چترال کا زمینی رابطہ دوسرے علاقوںسے بحال کردیا گیا‘ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق چترال میں سیلاب کی وجہ صرف گلیشیئر پلگتا نہیں ‘ مغربی ہوائوں کی وجہ سے مون سون کی بارش کا سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔

چترال‘ڈیزل اور پیٹرول فی
لیٹر250 روپے میں فروخت
چترا( مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث چترال کو پیٹرول کی ترسیل روک دی گئی جس کے باعث چترال میں پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر 250 روپے فروخت ہورہا ہے۔

Tags: