مومن آباد میں دکان پر فائرنگ‘مالک زخمی

July 25, 2015 2:43 pm0 commentsViews: 28

اورنگی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی ریحان آٹوز پر فائرنگ
تین مسلح ملزمان گولیاں برسا کر فرار ہوگئے، دکان کے تالے کھولنے والا مالک زخمی
واقعہ کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی
کراچی (کرائم رپورٹر) مومن آباد کے علاقے اورنگی نمبر 10ریحان آٹوز پر ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان کا مالک 40 سالہ مقصود احمد ولد ظہور احمد ایک گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، ایس ایچ او صابر خٹک کا کہنا ہے کہ متوفی دکان کے تالے کھول رہا تھا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ اجمیری فلیٹ کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 13 سالہ دانش عباس ولداسحاق علی زخمی ہوگیا ،سرسید کے علاقے نیوکراچی کے علاقے سیکٹر الیون اے میں ڈکیتی مزاحمت پر 24 سالہ فرقان ولد ریاست علی زخمی ہوگیا۔چاکیواڑہ کے علاقے سلاٹر ہائوس میں گھریلو جھگڑے کے دوران چھری پے درپے وار سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔

Tags: