مختلف جرائم میں گرفتاریاں

July 25, 2015 2:46 pm0 commentsViews: 23

عید کے روز تہرے قتل میں ملوث ملزم پولیس نے پکڑ لیا
ملزم فیاض کا مقتول اسلم سے جھگڑا ہوا تھا، ساتھیوں کو بھیج کر ہوٹل پر بیٹھے افراد کو نشانہ بنوایا
کراچی(کرائم رپورٹر)عید الفطرکے پہلے روز ابراہیم حیدری میں تہرے قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے6روز بعد گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے علی اکبر گوٹھ میںرواں ماہ18جولائی عیدالفطر کے پہلے روز موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ہوٹل پر بیٹھے تین افراد کو قتل کردیا ۔واقعے کے6روز بعد ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پرعلی اکبر گوٹھ سے ایک ملزم فیاض الرحمن کو گرفتار کرلیاہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ایس ایچ او نیک محمد کے مطابق ملزمان اور مقتول اسلم نشے کے عادی تھے اور27رمضان کو پکنک کے لیے کینجھر جھیل گئے تھے وہاں کسی بات پر انکا جھگڑا ہوتھاجس کے بعد عید کے روز ملزم شکور عرف چھوٹا،حسین بھنیا،راشد نے گرفتار ملزم فیاض کے گھر پر قتل کی منصوبہ بندی کی اور اسلحہ بھی اسی کے گھر رکھوایا اور عید کے روز فیاض کی مخبری پر ہوٹل پر اسلم کو قتل کرنے آئے تو اسلم اور اسکے ساتھ بیٹھے افراد نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسلم کو قتل کیاپھر پکڑے جانے کے خوف سے اسکے ساتھ بیٹھے دونوں افراد مولابخش اورنور حسین کو بھی فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔ایس ایس پی ڈاکٹر نجیب نے ڈی ایس پی سکھن راؤمحمد،ایس ایچ او ابراہیم حیدری نیک محمد جاکھرانی ،ایس آئی او سلیم نے سخت محنت کے بعد قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قتل کا معمہ حل کر دیا ہے ۔

کراچی ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
دبئی جانے والے ملزم مشتاق میو کے قبضے سے ہزاروں سعودی ریال، یو اے ای اور عمانی ریال برآمد
کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر عرب امارات کی پرواز پر چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی ایک اورکوشش ناکام بنادی‘ ملزم مشتاق میو کے قبضے سے66 ہزار 800 سعودی ریال‘ 9 ہزار یو اے ای درہم اور2775 عمانی ریال برآمد‘ تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم پریونٹو نے خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر واصف ملک کی ہدایت پر کراچی ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم مشتاق میو کو حراست میں لے لیا‘ کسٹم حکام کے مطابق کراچی سے دبئی جانیوالی عرب امارات کی پرواز 611 پر چھاپہ مار کر ملزم مشتاق میو کے قبضے سے66 ہزار 800 سعودی ریال ‘9ہزار یو اے ای درہم اور2775 عمانی ریال برآمد کرلئے‘ ملزم مشتاق میو کو منی لانڈرنگ کی کوشش کے الزام میں حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا‘ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آج صبح2 ملزمان گرفتار آوان گولہ اور اسلحہ برآمد
ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قریب سے گرفتار ملزم کے قبضے سے آوان گولہ برآمد ہوا
بھینس کالونی سے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے سکھن پولیس کی دو مختلف کارروائیاں 2 ملزمان گرفتار‘ آوان گولہ‘ اسلحہ‘ موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد ‘تفصیلات کے مطابق آج صبح سکھن پولیس نے ایکسپورٹ پروموشن زون کی دیوار کے ساتھ کارروائی کرکے ایک ملزم محمد عمران ولد محمد ظفر کو گرفتار کرکے آوان گولہ برآمد کرلیا جبکہ دوسری کارروائی بھینس کالونی چوک پر کرتے ہوئے ایک ملزم رہیب مسیح ولد حکام مسیح کو گرفتار کرلیا‘ اور اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ‘4 زندہ گولیاں‘ موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا‘ ایس ایچ او سرفراز گوندل نے بتایا کہ ملزمان جرائم پیشہ ہیں اور پولیس کو متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

65 چھاپہ مار کارروائیاں اور 3
مقابلے‘91 ملزمان گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں65چھاپہ مار کارروائیوں اور3مقابلوں کے بعد91ملزمان کو گرفتارکر لیا ،گرفتارملزمان میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت1ملزمان،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں8ملزمان ،امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت5ملزمان،13مفرورو اشتہاری جبکہ دیگرجرائم میں ملوث63ملزمان شامل ہیں، جن کے قبضے سے9پستول ،1دستی بم اور بھاری مقدارمیں منشیات برآمدہوئی ہے ۔

Tags: