بلدیہ عظمیٰ میں گھوسٹ پلاٹوںکی الاٹمنٹ کا انکشاف

July 25, 2015 2:50 pm0 commentsViews: 25

جعلی فائلوںکے ذریعے پلاٹ وجود میں لا کر پارک یا کھیل کے میدان میںالاٹ کردیا جاتاہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں گھوسٹملازمین کی طرح گھوسٹ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا انکشاف ہوا ہے‘ گھوسٹ ملازمین تو تمام اداروں میں پائے جاتے ہیں مگر گھوسٹ پلاٹ صرف کے ایم سی کا خاصہ ہیں‘ گھوسٹ پلاٹ ان کو کہا جارہا ہے جو وجود ہی نہیں رکھتے مگر عملہ انہیں جعلی فائلوں کے ذریعے وجود میں لاتا ہے اور پھر انہیں ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل کرنے کی درخواست کے ساتھ دستاویزات تیار کرتا ہے‘ بعد ازاں اس پلاٹ کو کسی ایس ٹی پلاٹ جو پارک یا کھیل کے میدان کے لئے مختص ہوتے ہیں ان میں الاٹ کردیا جاتا ہے۔ کے ایم سی کے محکمہ لینڈ کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کے ایسے پلاٹ شفٹنگ کے نام پر نامعلوم لوگوں کو لیز کردیئے گئے ہیں جو شفٹنگ سے قبل وجود ہی نہیں رکھتے تھے۔

Tags: