پولیس تحویل میں سینکڑوں بغیر نمبر پستولوں کی موجودگی کا انکشاف

July 25, 2015 2:57 pm0 commentsViews: 21

یہ پستول بے گناہ افراد کے کھاتے میں ڈال کر جعلی مقدمات بنائے جاتے ہیں
کراچی( نیوز ڈیسک) کراچی میں پولیس تحویل میں ’’ بغیر نمبر ‘‘غیر قانونی پستولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ پستول بے گناہ افراد کے کھاتے میں ڈال کر جعلی مقدمات بنانے کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں‘ اہم ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار مقدمات میں بطور ثبوت جمع کرائے جانیوالے سینکڑوں پستول مال خانوں سے غائب کرکے دوبارہ حاصل کرلیتے ہیں‘ برسوں سے پولیس اور اس سے متعلقہ ایجنسیوں کی تحویل میں موجود ان غیر قانونی پستولوں کا کسی بھی ادارے کے پاس کوئی باضابطہ ‘ریکارڈ موجود نہیں‘ اس وقت تمام اضلاع کی متعلقہ عدالتوں میں بے نمبری پستول ڈال کر بنائے جانیوالے زیر سماعت مقدمات کی تعدادسینکڑوں سے تجاوز کرچکی ہے‘ پولیس کی خفیہ ایجنسیوں پرچھاپے مارکر ان میں ڈمپ شدہ غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ باآسانی برآمد کی جاسکتی ہے‘ یہ اصطلاح عام طور پر ان مقدمات میں استعمال کی جاتی ہے جن میں ملز م سے برآمد کئے گئے پستول یا دیگر اسلحے پرکوئی رجسٹریشن نمبر درج نہیں ہوتا‘ ایسے مقدمات کی درج کی جانیوالی ایف آئی آر اور فرد جرم میں ’‘ ملزم سے بے نمبری پستول برآمد ہوا‘‘ کا جملہ تحریر کیا جاتا ہے۔

Tags: