سیاسی مخالفین کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر کروڑ پتی نکلا

July 25, 2015 2:57 pm0 commentsViews: 15

ٹھٹھہ میں10 ایکڑ اراضی ،لاہور میں سروس اسٹیشن خریدا، ابوہریرہ کے سنسنی خیز انکشافات
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے گرفتار کئے جانیوالے کروڑ پتی ٹارگٹ کلر ابو ہریرہ نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں‘ ابوہریرہ کو سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا‘ گرفتار ٹارگٹ کلر نے حساس ادارے کو بتایا کہ اس نے پولیس کے ایک مخبر شاہد اور سیاسی مخالفین کو بھی قتل کیا‘ ملزم نے ٹھٹھہ میں10 ایکڑ زرعی اراضی خرید ی اور لاہور میں ایک سروس اسٹیشن بھی خریدا‘ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم برمی باشندہ اور اس نے نادرا ملازمین کی مدد سے شناختی کارڈ بنوایا تھا‘ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی مدد کرنے والے نادرا ملازمین کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔

Tags: