وزراء کے صرف محکمے تبدیل کرنا بڑا مذاق ہے، ممتاز بھٹو

July 25, 2015 2:56 pm0 commentsViews: 26

سندھ میں جاری رشوت خوری کے طوفان میں حکمران اور بیوروکریسی برابر کی شریک ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ سات سالوں سے سندھ میں جو قتل عام اور رشوت خوری کا طوفان چلتا رہا ہے اس میں اوپر سے لے کر نیچے تک حکمران اور بیورو کریسی برابر کی شریک ہے اس لئے وزراء کے صرف محکمے تبدیل کرنا بہت بڑا مذاق ہے۔ دوسری جانب رشوت خوروں کو پکڑ کر سزائیں دینے والے محکموں نے عوام کو بڑی حیرت میں ڈال دیا ہے کہ جس بھی بڑے مجرم کو پکڑا ہے وہ کسی نہ کسی طریقے سے کچھ ہی دنوں میں جان چھڑا کر اسی جگہ واپس پہنچ جاتاہے جس سے عوام میں بڑی مایوسی پھیلی ہوئی ہے‘ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی پارٹی نہیں بلک ایک جرائم پیشہ مافیا ہے جس کو مختلف ادوار میں حکومتیں استعمال کرتی رہی ہیں۔

Tags: