انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز شہر سے فرار ہوچکے ہیں‘ ایڈیشنل آئی جی

July 25, 2015 2:58 pm0 commentsViews: 19

کراچی آپریشن میں مزید تیزی لائیں گے‘دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا
شہر سے چھینی اور چور ی شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو مالکان کے حوالے کیا گیا‘ مشتاق مہر
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں مزید تیزی لائی جائیگی اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا‘ انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز شہر سے یا ملک سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے زیادہ تر کارروائیاں انٹیلی جنس رپورٹس پر کی جارہی ہیں‘ گرفتار ملزمان کو عدالتوں سے مثالی سزائیں دلانے کیلئے شعبہ تفتیش کو مزید بہتر بنارہے ہیں‘ اینٹی کار لفٹنگ سیل کی جانب سے برآمد کی گئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج کی تقریب میں32 گاڑیاں اور 24 موٹر سائیکلیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کردی گئی ہیں‘ اے سی ایل سی پولیس کے ہاتھوں کئی بدنام زمانہ کار لفٹر گرفتار ہوچکے ہیں۔

Tags: