اورنگی ٹائون سے ٹارگٹ کلر عمران بنگالی گرفتار نیپئرسے کرائے کے قاتل لڑکی سمیت پکڑے گئے

July 25, 2015 2:58 pm0 commentsViews: 38

سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوںسمیت پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے
نیپئر سے گرفتار لڑکی اور اس کے ساتھ 10 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں‘ عائشہ منزل پر پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والا گرفتار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) حساس ادارے اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران خاتون ٹارگٹ کلر سمیت12ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا‘ پولیس کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلر نے پولیس اہلکاروں ‘سیاسی تنظیم اور مخبر سمیت متعدد افراد کو قتل کرنے کا انکشاف کیا‘ تفصیلات کے مطابق کائونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ انویسٹی گیشن سیل نے نیپئر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا‘ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بشریٰ عرف صائمہ‘ محمد شریف اور عبدالسمیع نے چند روز قبل اقبال عرف بابو کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے‘ جبکہ ملزمان 10 سے زائد افراد کے قتل میں بھی ملوث ہیں‘ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ ملزمان کرائے کے قاتل ہیں اور سپاری لینے کے بعد لڑکی کے ہمراہ واردات کرکے باآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سول لائن کے انچارج مظہر مشوانی نے اورنگی ٹائون کے ایک مقام پر چھاپہ مار کر سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر محمد عمران بنگالی عرف بھاٹلی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر گلشن اقبال میں واقع راجپوت کالونی میں پیپلز پارٹی کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے کارکن حئی بلوچ کو قتل کیا، ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر موچی موڑ چورنگی کے قریب کالے رنگ کی کار پر فائرنگ کرکے پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن یوسف بلوچ کو قتل کیا تھا ، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2011میں مبینہ ٹائون کے علاقے میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار مقصود اور پولیس اہلکار زاہد شاہ کو قتل کیا تھا اور ان کا سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تھے ، ملزم نے گلشن اقبال کے علاقے میں متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ، عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم ولی محمد اور اشتہاری ملزم ممتاز کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی ۔نیوکراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم وقاص اختر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی۔ کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم معروف کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔لیاقت آبادپولیس نے سندھی ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئیے ملزم عبدالباسط بلوچ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزم قتل ،اقدام قتل ،بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہے‘شاہ لطیف ٹائون پولیس نے مرغی خانہ کے قریب چھاپہ مار کر عالم دین عرف عالمو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔اقبال مارکیٹ پولیس نے عائشہ منزل کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے ملزم کرم حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاپولیس کے مطابق ملزم سیاسی تنظیم کا کارکن ہے ، سہراب گوٹھ پولیس نے گبول چوک نزد مچھر کالونی میں چھاپہ مار کر اسٹریٹ کرائم میں ملوث سیف اللہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔

Tags: