14 اگست کو اسپتال کاسنگ بنیاد رکھنے کیلئے پرعزم ہوں‘میرا

July 25, 2015 3:01 pm0 commentsViews: 18

لاہور( کلچرل ڈیسک) فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ رواں سال 14 اگست کو اپنے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے پر امید ہوں‘ سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ میں آج بھی مکمل نیک نیتی کے ساتھ اسپتال کی تعمیر کیلئے کوشش کررہی ہوں اور اس میں مجھے کافی حد تک مدد بھی مل رہی ہے اس لئے مجھے قوی امید ہے کہ رواں سال اپنے پہلے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھوں گی اوراس تقریب میں صرف شوبز ہی نہیں دیگر طبقات سے بھی لوگوں کو شرکت کی دعوت دوں گی۔

Tags: