دپیکا پڈوکون نے2015 ء کی بہترین پرفارمر اداکارہ کا خطاب اپنے نام کرلیا

July 25, 2015 3:01 pm0 commentsViews: 19

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈاداکارہ دپیکا پڈوکون نے 2015 کی بہترین پرفارمر اداکارہ کا خطاب اپنے نام کرلیا‘ ذرائع ابلاغ کے مطابق دپیکا پڈوکون نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں8 ہٹ فلمیں دی ہیں جس کے بعد میگزین کے کئے گئے سروے میں 53 فیصد لوگوں نے انہیں 2015 کی بہترین پرفارمر اداکارہ منتخب کیا ہے‘ اس فہرست میں دوسرا نمبر پریانکا چوپڑا نے حاصل کیا جب کہ کنگنا رناوت تیسرے نمبر پر رہیں۔

Tags: