کوسٹ گارڈز نے ڈیڑھ ارب کی ہیروئن پکڑ لی

July 25, 2015 3:03 pm0 commentsViews: 34

خفیہ اطلاع پر گوادر ایئرپورٹ کے قریب کارروائی کرکے105 کلو سے زائد ہیروئن ضبط کر لی گئی
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈ زنے خفیہ اطلاع پر گوادر ائیر پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی105کلوگرام بہترین کوالٹی ہیروئین برآمد کرلی ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز(پی سی جی)اہلکاروں کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر جمعے کو صوبہ بلوچستان کے علاقے میں گوادر ائیر پورٹ کے قریب جنرل ایریا گوادر ،میں چھاپہ مار کارروائی کے لئے پی سی جی اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مذکورہ علاقے میں ایک گھر میں کارروائی کی،جہاں پر تلاشی کے دوران چھپا ئی گئی105 کلو گرام سے زائد بہترین کوالٹی کی ہیروئین برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ہے۔پی سی جی اعلامئے کے مطابق مذکورہ گھر سے برآمد ہونے والی ہیروئین کو منصوبہ بندی کے تحت مشرق وسطیٰ میں اسمگل کرنا تھی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریبا1ارب65 کروڈ روپے سے زائد بنتی ہے۔اس سلسلے میں مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags: