ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

July 25, 2015 3:03 pm0 commentsViews: 28

پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد ، لاہور سمیت دیگر شہروں کے لوگوں میں خوف و ہراس
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے‘ آدھی رات کو لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے‘ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملک بھر میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے‘ اسلام آباد ‘راولپنڈی‘ پشاور‘ صوابی‘ مردان‘ سوات‘ ایبٹ آباد‘ مری‘ ہزارہ‘ لاہور‘ گوجرانوالہ‘ چترال و دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے‘ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی‘ جبکہ زلزلے کا مرکز اسلام آباد کا شمالی مشرقی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 10فٹ تھی‘ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں سے آدھی رات کو بچے‘ خواتین اور مرد نیندسے اچانک بیدار ہوگئے اور کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت سے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

Tags: