الطاف حسین کیخلاف غداری مقدمے کیلئے لارجر بنچ بنانے کی سفارش

July 25, 2015 3:06 pm0 commentsViews: 21

الطاف حسین نے ملک اور فوج کیخلاف تقریر کی، غداری کا مقدمہ چلایاجائے، درخواست گزار
معاملہ حساس نوعیت کا ہے، جسٹس مظاہر علی، لارجر بنچ کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی
لاہور( مانیٹرنگ دیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کیخلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کیلئے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا ہے‘ لاہور ہائی کورٹ میں الطاف حسین کیخلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی‘ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الطاف حسین نے ملک اور فوج مخالف تقریر کی‘ ان کیخلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے جسٹس مظاہر علی نقوی کا کہنا تھا معاملہ حساس نوعیت کا ہے لارجر بنچ تشکیل دی جائے‘ لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے فائل چیف جسٹس منظور احمد ملک کو بھجوادی گئی ۔

Tags: