رینجرز نے پیر جو گوٹھ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا

July 25, 2015 3:06 pm0 commentsViews: 25

کراچی(کرائم رپورٹر) رینجرز نے پیر جو گوٹھ میں گرفتارملزمان کی نشاندہی پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے انٹیلی جنس اطلاع اور گرفتارملزم خامد کی نشاندہی پر پیر جو گوٹھ میں بھاری نفری کے ہمراہ ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک مقام پر رکھا بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں کرلیں،ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں2 تھری جی رائفلیں، 2 کلاشنکوف،تھری جی رائفل کے 40 راڈ اور کلاشنکوف کی 170 گولیاں شامل ہیں۔

Tags: