آج صبح رینجرز کی بھاری نفری پھر سوک سینٹر پہنچ گئی

July 27, 2015 4:09 pm0 commentsViews: 25

لینڈ ڈپارٹمنٹ کے 6 ملازمین کو حراست میں لیکر ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی گئی
اعلیٰ افسر کے کمرے سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا‘مزید گرفتاریوں کا امکان
کراچی( کرائم رپورٹر) رینجرز کی بھاری نفری آج صبح پھر سوک سینٹر پہنچی‘ اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے 6 ملازمین سے ایک گھنٹہ تک مختلف معلومات لیں‘ بعد ازاں لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ افسر کے کمرے سے اہم ریکارڈ لے کر چلی گئی‘ سوک سینٹر کے اطراف اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی‘ جب اس سلسلہ میں متعلقہ تھانے سے معلوم کیا گیا تو جواب ملا کہ رینجرز آئی تھی اور 20منٹ میں چلی گئی۔

Tags: