100 ارب کی کرپشن‘ نیب کے 3 سابق چیئرمین طلب
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نیب نے100 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے تین سابق چیئرمینوں عبداللہ یوسف‘ ارشد حکیم اور سلیمان صدیق کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا ہے‘ تینوں چیئرمینوں پر الزام ہے کہ انہوں نے کسٹم کلیئرنگ کا ٹھیکہ ایجلٹی نامی کمپنی کو دے کر قومی خزانہ کو ایک سو ارب روپے سے زائد کانقصان پہنچایا تھا‘ اس اسکینڈل میں ایف بی آر کے دیگر افسران عاشر عظیم اور اظہر مجید کو بھی شامل ملزم قرار دیا گیا ہے۔