اداکار ملک انوکھا کی ساتویں برسی خاموشی سے گزر گئی

July 27, 2015 4:43 pm0 commentsViews: 61

کراچی( کلچرل ڈیسک) کامیڈی اداکار ملک انوکھا کی7ویں برسی خاموشی سے گزر گئی‘ فلم ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار ملک انوکھا کااصل نام اکبر عباس تھا‘انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز1965 ء میںبننے والی فلم ’’ ایسا بھی ہوتا ہے‘‘ سے کیا۔ وہ 7مختلف زبانوں پر عبور رکھتے تھے اور علاقائی فلموںمیں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہتے تھے‘انکی معروف فلموں میں حاکم خان‘ امید‘ حاضر سائیں‘ چوری چھپے و دیگر شامل ہیں۔ سولہ سال کی عمر میں سندھی ڈرامے سے کیریئر کا آغاز کرنے والے ملک انوکھا نے چالیس سال تک سندھی ڈراموں‘ فلموں میں کام کیا۔

Tags: