بلدیہ ٹائون میں دہشتگردوں کا پولیس موبائل پرحملہ

July 27, 2015 4:49 pm0 commentsViews: 22

پولیس نے مقابلہ کے بعد کالعدم تنظیم کے تین دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے اسلحہ اور بم بنانے کا سامان برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر) بلدیہ ٹائون بس ٹرمینل کے قریب دہشت گردوں نے گشت پرموجود پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا،مقابلے کے بعد پولیس نے تین دہشت گردوں کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ اور بم بنانے میں استعمال کیا جانے والا سامان برآمدکیا،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ ایس پی اعجاز ہاشمی کے مطابق سعیدآباد تھانے کی حدود حب ریورروڈ پر واقع بس ٹرمینل کے قریب علاقہ پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ اسی اثناء میں موٹر سائیکل سوارتین مشکوک افراد کو رکنے کا ارشادہ دیا،انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا،تاہم حملے کے نتیجے میں اہلکار محفوظ رہے،دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان دوبدو فائرنگ کاتبادلہ ہوا ،جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد زخمی ہوکر سڑک پر گر گئے ،جنہیں گرفتارکرکے اسپتال منتقل کیا گیا،جبکہ ایس پی کا دعوی ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ایک رائفل ، بال بیئرنگ، ڈیٹونیٹرسمیت بم بنانے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا ہے،ایس پی کے مطابق دہشت گرد وں کے پاس سے برآمد ہونے والے سامان سے لگتا ہے کہ وہ مذکورہ مواد اپنی کمین گاہ منتقل کرنا چاہتے تھے۔

Tags: