منگھو پیر میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

July 27, 2015 4:46 pm0 commentsViews: 24

کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح منگھو پیر کے علاقے میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ رسالہ کے علاقے پان منڈی میں نامعلوم رہزن واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نواز نامی دودھ فروش کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔

ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونیوالا ٹی وی
اینکر کا بھائی جاں بحق
کراچی(کرائم رپورٹر) کورنگی میں گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والے ایف ڈبلیواو کے افسر اور نجی ٹی وی کے ہوسٹ جنید سلیم کے بھائی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔تفصیلا ت کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی بھٹائی آباد میں گزشتہ ہفتے کی شام 6 بجے کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر پیٹ میں دو گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے 58 سالہ ہارون سلیم ولد ڈاکٹر محمدسلیم دوران علاج اتوار کے روز نجی اسپتال میں دم توڑ گئے،پولیس کے مطابق مقتول اختر کالونی کے رہائشی اور فرنٹیئرورکس آرڈننس (ایف ڈبلیو او) میں افسر کی حیثت سے تعینات تھے،واقعہ سے قبل وہ بھٹائی میں دوست سے ملنے آئے تھے،مقتول دنیاٹی وی کے پروگرام حسب حال کے ہوسٹ جنید سلیم کے بھائی تھے،تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی ہے،تاہم مقتول کی تدفین کیلئے میت آبائی گائوں اوکاڑہ روانہ کردی گئی ہے۔

Tags: