بارش کے بعد معطل بجلی بحال نہ ہوسکی

July 27, 2015 4:47 pm0 commentsViews: 19

کراچی( کرائم رپورٹر) سندھ کے مختلف شہروں میں رات گئے سے بجلی غائب ہوگئی‘ اطلاعات کے مطابق سکھر‘ خیر پور‘ گھوٹکی ‘لاڑکانہ‘ شکار پور‘ شہداد کوٹ ‘کندھ کوٹ‘ ٹنڈو آدم‘ سانگھڑ‘ شہداد پور‘ بینظیر آباد‘ و دیگر شہروں میں بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی تھی۔

کے الیکٹرک کورنگی کا شکایتی
مرکز غیر فعال‘ عملہ غائب
کراچی( نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز غیر فعال‘ شہری مشکلات کا شکار‘ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی‘ زائداور کم وولٹیج سے قیمتی بجلی کے آلات جل گئے‘ کے الیکٹرک کا عملہ ایمر جنسی کا بہانہ تلاش کرتے ہوئے گھریلو بجلی کی خرابی کی شکایات پر بروقت کارروائی نہیں کرتا‘ جس سے شہریوںکو سخت پریشانیا کا سامنا ہے‘ کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹائون میں کے الیکٹرک کے شکایتی مرکز پر عملہ اکثر غائب رہتاہے‘ ایک شہری آدم خان نے بتایا کہ گزشتہ 5روز سے ان کے گھر کی بجلی خراب ہے‘ کے الیکٹرک کے شکایتی مرکز پر کمپلین درج کرنے کے باوجودکے الیکٹرک کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا۔

Tags: