چوبیس گھنٹوں میں106 ملزمان گرفتار

July 27, 2015 4:50 pm0 commentsViews: 24

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں80چھاپہ مار کارروائیوں اور6مقابلوں کے بعد106ملزمان کو گرفتارکر لیا ،گرفتارملزمان میں1 دہشت گرد ، 2 ڈکیت ، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں20ملزمان ،امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت 9 ملزمان، 14 مفرور و اشتہاری جبکہ دیگرجرائم میں ملوث60ملزمان شامل ہیں، جن کے قبضے سے24پستول 1 ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدارمیں منشیات برآمدہوئی ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

گدھوں کا گوشت فروخت
کرنیوالا گینگ گرفتار
منڈی شاہ جیونہ( نیوز ڈیسک) گدھوں کا گوشت فروخت کرنیوالا گینگ گرفتار گینگ سے درجن سے زائدگدھے برآمد‘ ذبح کرنیوالے آلات اور کلاشنکوف بھی برآمد‘ گرفتار ملزمان‘ پولیس کو معلوم ہوا آڑی والا میں مشکوک لوگوں نے درجنوں گدھوں کے ساتھ جھونپڑیاں لگائی ہوئی ہیں پولیس نے چھاپہ مار کر ان سے درجنوں گدھے برآمد کئے اور ان سے گدھے ذبح کرنیوالے آلات بھی برآمد کرلئے اور ان سے ایک عدد ناجائز کلاشنکوف بندوق بھی برآمد کرلی اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی۔

اڈے پر چھاپہ‘4جواریوں گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر)ایس پی گلشن اقبال عابد قائم خانی کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے حسین ہزارگوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر چار جواریوں اقبال، امیتاز، ساجد اور حضور بخش کو گرفتارکرکے آلات قماربازی اور داو پر لگی رقم برآمدکرلی،جبکہ دوسری کارروائی اسی تھانے کی حدود پہلوان گوٹھ میں کرتے ہوئے منشیات فروش عاصم بنگش کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔گلشن اقبال پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان رضوان اور فاروق کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

Tags: