بارش میں،کرنٹ لگنے سے بچی ہلاک، ایک شخص جھلس کر جاں بحق

July 27, 2015 4:50 pm0 commentsViews: 43

پاپوش نگر سے 10 سالہ کرن کی لاش اسپتال لائی گئی، بوہرہ پیر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا
بلدیہ میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک، ڈرائیور ٹرالر لے کر موقع سے فرار ہوگیا
شاہراہ فیصل ، کلفٹن، بلوچ کالونی،ایم اے جناح روڈ اور کئی علاقوں میں درجنوں موٹرسائیکل سوار سلپ ہوگئے
کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں بارش کے دوران ٹریفک حادثات ،کرنٹ اور دیگر واقعات میں کمسن بچے سمیت 4افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاپوش نگرکے علاقے ناظم آباد معصوم کالونی میں بارش کے د وران گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 10سالہ کرن دختر عبدالغفور کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگئی اورنگی ٹائون کے علا قے طوری بنگش کالونی میں کرنٹ لگنے سے حسن نامی شخص جاں بحق ہوگیا ‘عیدگاہ کے علاقے بوہرا پیر میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جھلس کر ایک شخص جاں بحق،جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت 40سالہ سلمان کے نام سے ہوئی ہے،موچکو کے علاقے بلدیہ نیول کالونی میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 58 سالہ محمد صدیق موقع پر جاںبحق ہوگیا،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹرالر لے کر موقع سے فرار ہوگیا،شاہراہ فیصل ،کلفٹن ،بلوچ کالونی پل ،قیوم آباد کورنگی ،ایم اے جناح روڈ ،ٹاور ،نارتھ ناظم آبادفائیو اسٹار چورنگی ،نارتھ کراچی و دیگر علاقوں میں بارش کے دوران موٹر سائیکلیں سلپ ہونے سے متعدد افرادزخمی ہوئے ،جن کو مختلف اسپتالوں میں طبی ا مداد دی گئی ۔

Tags: