سونا 1600 روپے سستا

July 27, 2015 4:50 pm0 commentsViews: 22

کراچی( نیوز ڈیسک) گزشتہ کاروباری ہفتے یعنی منگل تا ہفتہ کے5کاروباری دنوں کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا66 ڈالر سستا ہوگیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی اسی مدت کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں1600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں1372 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ‘ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں زیر تبصرہ عرصے کے دوران فی تولہ چاندی کی قیمت میں10 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Tags: