گلشن اقبال میں پولیس مقابلہ،رکشے سے مغوی بازیاب،2اغواء کارگرفتار

July 27, 2015 4:51 pm0 commentsViews: 25

پریڈی سے 5غیرملکی ، کھارادراورعابدآباد قبرستان سے دہشت گرد پکڑے گئے
منگھوپیر، عوامی کالونی سمیت دیگر علاقوں سے 2درجن سے زائد ملزمان گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) گلشن اقبال پولیس نے شہریوں کو اغواء کرکے لوٹ مار کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا اور ایک مغوی کو بازیاب کرالیا‘ پریڈی سے غیر ملکی کھارادر اور عابد آباد قبرستان ‘ منگھو پیر ‘عوامی کالونی اور دیگر علاقوں سے دہشت گردوں سمیت 22 درجن افراد کو حراست میں لیا گیا‘ گلشن اقبال تھانے کے انچارج فاروق سنجرانی کے مطابق پولیس کی ایک پارٹی کو گشت کے دوران اطلاع ملی تھی کہ دو ملزمان ایک شخص کو رکشہ میں اغواء کرکے لے جارہے ہیں جس پر پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو ملزمان عامر اور رانا ڈکیت کو گرفتار کرکے مغوی دلاور کو بازیاب کرالیا‘ جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی سراج نیپا پل سے چھلانگ لگا کر چھو منتر ہوگیا‘ پولیس نے اتحادٹائون کے علاقے عابد آباد قبرستان میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں جمال اور بابر کو گرفتار کرلیا ‘کھارادر سے دو دہشت گرد زبیر کچھی اور سنیل دستی بم او راسلحہ سمیت دھرلئے گئے‘ علاوہ ازیں ایس ایچ او پریڈی امجد کے مطابق پولیس نے5غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کیو یزیر اور دیگر کاغذات درست نہیں ‘پکڑے جانیوالوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

Tags: