ایس ایچ اوز کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی گئی

July 27, 2015 4:55 pm0 commentsViews: 29

کراچی(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی سائوتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد نے سائوتھ زون کے تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی ایس ایس پیز سے ایس ایچ اوز کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔ رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ اوز کی جزا و سزا کا تعین بھی کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں علاقے سے موصولہ شکایات اور عوامی حلقوں کے تاثر کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ ڈی آئی جی سائوتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد نے آج 27جولائی کو اپنے دفتر میں افسران کی میٹنگ بھی طلب کی ہے ۔ ڈی آئی جی سائوتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ سائوتھ زون میں کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف موثر کارروائی اور دیگر امور کے تمام فرائض کی ادائیگی کیلئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پہلے ہی ضروری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں جبکہ کمیونٹی پولیسنگ کیلئے بھی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

Tags: