بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا

July 27, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 30

کمیبواڑہ میں ایک اہلکار نے خود کو گولی مار دی، 8 سال میں 341 اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا
سری نگر( نیوز ڈیسک) بھارتی فورسز میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں ایک بھارتی فوجی نے خود پر گولی چلا کر خودکشی کرلی‘ تفصیلات کے مطابق ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے7 گڈھوال‘ رجمنٹ کے فوجی اہلکار اجے سنگھ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی سروس رائفل سے اپنے سر میں گولی مار دی‘ اس واقعے سے جنوری 2007 ء سے خودکشی کرنیوالے بھارتی فوجیوں کی تعداد 341 ہوگئی۔

Tags: