نالوں کی صفائی ہرصورت مکمل کی جائے گی، کمشنر کراچی

July 27, 2015 4:57 pm0 commentsViews: 19

نالوں پر غیرقانونی تعمیرات پانی کی فوری نکاسی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں
کراچی(سٹی رپورٹر) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کمرکس لی گذشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی نے آغاز سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ نالوں کی صفائی کا کام ہر صورت مکمل کیا جائے گااس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وہ خود 24 گھنٹے صفائی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں کئی سالوں سے نالوں کی صفائی کا کام صحیحطور پر نہیں کیا گیا گس کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم کافی حد تک کام کرلیا ہے کوششہے کہ جلد سے جلد نالوں کی صفائی کا کم مکمل کرلیا جائے ان کا کہنا تھانالوں میں کی گئی غیر قانونی تعمیرات پانی کی فوری نکاسی میں بڑی رکاوٹ ہیںجس کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوجاتا ہے انہوںنے کہا کہ نالوں میں تعمیر کئیگئے تمام مکانات اور عمارتوں کی لیز منسوخ کر دی گئی ہے جو بھی مکان یا عمارتیں نالوں میں تعمیر کی گئیں ہیں اُنھیں مسمار کردیا جائے گا اور اس کا م میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اُن کی اولین ترجیح ہے واضح رہے کہ لیاری ندی اور ملیر ندی کے اندر اور اس کے کناروں پر قبضہ مافیا اور بلڈرز کی جانب سے بڑے پیمانے پر مکانات اور ہائی رائز رہائشی عمارتیں تعمیر کردی گئیں ہیںجس کی وجہ سے ممکنہ طوفانی بارشوں سے بڑے جانی و مالی نقصان کے خدشات پیدا ہوچکے ہیںتاہم حکومت سند ھ اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے ان تعمیرات کے خاتمے کے لئے کوئی عملی اقدامات تاحال نہیں کئے گئے ہیں ۔

Tags: