نجی چینل کے بیوروچیف پر تشدد،تحقیقات کا دائرہ وسیع

July 27, 2015 4:58 pm0 commentsViews: 21

خصوصی ٹیم نے پولیس کے زیراستعمال موبائلوں کا ریکارڈ بمعہ نمبر طلب کرلیا، ذرائع
کراچی( اسٹاف رپورٹر) نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف کے مبینہ اغواء اور تشدد کے حوالے سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ‘تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف فہیم صدیقی کے اغواء اور تشدد کے حوالے سے قائم خصوصی ٹیم کے افسر ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے اور کراچی پولیس کی زیر استعمال موبائلوں کا ریکارڈ بمعہ نمبر طلب کیا گیا ہے جبکہ سی ٹی ڈی‘ ایس آئی یو‘ اے سی ایل سی‘ اے وی سی سی سمیت تمام سیلوں کے پاس موجود موبائل کا بھی ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے‘ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے میں استعمال ہونیوالی پولیس موبائل پرانے ماڈل کی تھی جو کہ اب کسی بھی تھانے یا سیل میں موجود نہیں ہے‘ البتہ تحقیقات کے بعد مزید جائزہ لیا جائیگا‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کی پولیس موبائل ایکسائز سمیت دیگر محکموں کے پاس تا حال موجود ہیں جن کے بارے میں اکثر آگاہ بھی کیا جاتا رہا ہے کہ وہ شہریوں کے اغواء میں ملوث رہی ہیں۔

Tags: