ضلع وسطی میں صفائی کی ناقص صورتحال، وبائی امراض پھوٹ پڑے

July 27, 2015 5:01 pm0 commentsViews: 45

گلیوں اور سڑکوں پر بارش کا پانی جمع، کچرا کنڈیوں سے کچرا نہ اٹھانے کے باعث تعفن پھیلنے لگا
کراچی( سٹی رپورٹر) ضلع وسطی میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود ڈی ایم سی سینٹرل کا عملہ اور مشینری غائب، ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے بعد بدترین صورتحال کا سامنا۔ضلع وسطی میں موجود کچرا کنڈیوں سے کچرا تک نہیں اٹھایا گیا جس کے باعث بارش ہونے سے کچرا کنڈیوں سے سخت تعفن اٹھنے سے اطراف کے مکین سخت اذیت سے دوچار ہیں جبکہ ڈی ایم سی کی سڑکوں ، فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پر گندگی و غلاظت کے ڈھیر جمع ہیں اس موقع پر ضلع وسطی کی انتظامیہ اور مشینری صورتحال کو کنٹرول کرنے کے بجائے غائب ہے۔ضلع وسطی کی اندرونی سڑکیں و شاہراہیں اور گلیاں بارش کے پانی سے بھری ہوئی ہیں جس سے شہریوںکو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Tags: