تحریک انصاف کا ایم کیو ایم کیخلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ

July 27, 2015 5:05 pm0 commentsViews: 14

10ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہرے کے بعد الطاف حسین کیخلاف یادداشت برطانوی وزیراعظم کے دفتر میں جمع کرادی
مظاہرے کا مقصد لندن سے پاکستان میں ہونیوالی ناانصافیوں پر برطانوی حکومت کی توجہ مبذول کرانا ہے، فیصل واڈا
لندن( نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے تحت ایم کیو ایم کے خلاف لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ‘10ڈائوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا‘ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا بھی موجود تھے‘ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن سے پاکستان میں ہونیوالی نا انصافیوں پر برطانوی حکومت کی توجہ مبذول کروانا چاہتے ہیں‘ برطانوی حکومت اپنے اتحادی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو‘ مظاہرے میںپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ برطانیہ کے کئی شہروںسے پی ٹی آئی کے کارکنان مظاہرے میں شرکت کیلئے ڈائوننگ اسٹریٹ پہنچے ‘مظاہرے کے بعد ایم کیو ایم اور الطاف حسین کیخلاف برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دفتر میں یادداشت جمع کرادی گئی۔

Tags: