پاک افغان سرحد پر گاڑی پر ڈرون حملہ،5طالبان مارے گئے

July 27, 2015 5:14 pm0 commentsViews: 17

مارے جانے والے طالبان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، گاڑی مکمل طور پر تباہ
امریکا نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ ملحقہ افغان علاقوں میں مشتبہ جنگجوئوں کے خلاف میزائل حملے تیز کردیے
خیبر ایجنسی( نیوز ڈیسک) خیبر ایجنسی کے متصل افغان علاقہ چکنور میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 5 طالبان مارے گئے‘افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے کے حملے میں گاڑی بھی تباہ ہوگئی‘ طالبان ذرائع کے مطابق مارے جانے والے طالبان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے‘ ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ ملحقہ افغان علاقوں میں مشتبہ جنگجوئوں کیخلاف میزائل حملے تیز کردیئے ہیں‘ ان کارروائیوں کے ساتھ پاک فوج نے شورش زدہ علاقے شمالی وزیرستان میں بھی جنگجوئوں کیخلاف گزشتہ ایک سال کے دوران آپریشن ضرب عضب کے نام سے بڑی کارروائی کی ہے جس کے دوران قریباً تین ہزار جنگجوئوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

Tags: