600 سیکورٹی ایجنسیوں کے سوا لاکھ غیر تربیت یافتہ گارڈز سیکورٹی پر مامور

July 27, 2015 5:11 pm0 commentsViews: 60

سیکورٹی ایجنسیوں کے گارڈز کی بڑی تعداد غیر تربیت یافتہ ہے وارداتوں کی روک تھام کیلئے اپنے اسلحہ کااستعمال بھی نہیں کرپاتے
پولیس سیکورٹی مہنگی پڑتی ہے‘ ایک اہلکار کے مقابلے میں 3 نجی سیکورٹی گارڈز رکھے جاسکتے ہیں‘ تاجروں کا موقف
کراچی( نیوز ڈیسک) شہر میں پولیس اہلکاروں کی شدید کمی کے باعث 600 سیکورٹی ایجنسیوں کے سوا لاکھ گارڈز بینکوں‘ ملوں‘ پرائیویٹ کمپنیز‘ نجی اداروں‘ مارکیٹوں پر ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں‘ عدم تحفظ کا شکار نجی اداروں اور امیر شہریوں نے ان پرائیویٹ ایجنسیوں کے گارڈز کی خدمات تو حاصل کی ہوئی ہیں لیکن ان گارڈز کی بڑی تعداد غیر تربیت یافتہ ہے اور ان کے پاس اسلحہ بھی جرائم پیشہ افراد کے مقابلے میں ناقص ہے‘ اکثر وارداتوں میںیہ گارڈز اپنے اسلحے کا استعمال نہیں کرپاتے اور نہ ہی ان گارڈز کا کسی موقع پر جرائم پیشہ افراد سے مقابلہ ہوتے دیکھا گیا ہے‘ کراچی میںپولیس کی نفری کی کمی کے باعث بینک اور نجی ادارے سیکورٹی گارڈز رکھنے پر مجبور ہیں لیکن یہ بات سب کے سامنے ہے کہ کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکار وی آئی پیز کی ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے تاجر اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انہیں بہت مہنگے پڑتے ہیں‘ ایک پولیس اہلکار کے مقابلے میں ہم3 پرائیویٹ گارڈز رکھ سکتے ہیں۔

Tags: