پرستار کچھ عرصے کیلئے مجھے اور غیر شادی شدہ برداشت کریں‘ کترینہ

July 27, 2015 5:21 pm0 commentsViews: 22

رنبیر کے ساتھ منگنی نہیں ہوئی اس کی تردید کرتی ہوں
جانتی ہوں کے لوگ مجھے شادی شدہ دیکھنا چاہتے ہیں
ممبئی( اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپور سے منگنی کی تردید کر دی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق کافی عرصے کے بعد سامنے آنے پر اداکارہ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ آپ نے اس بارے میں پوچھا تاہم انہوں نے کہا کہ حقیقت میں ان کی منگنی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ لوگ مجھے شادی کے بندھن میں دیکھنا چاہتے ہیں تاہم اس بارے میں میرا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ برائے مہربانی کچھ وقت کیلئے مجھے غیر شادی شدہ برداشت کریں۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف کی سالگرہ کے موقع پر رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی منگنی کی خبریں سر گرم تھی جو دم توڑ گئیں۔

Tags: