ایمپریس مارکیٹ صدر میں نوسربازوں کے کئی گروپ پھر سرگرم

July 27, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 31

نقلی دوائیں، گھڑیاں، ٹی وی، ٹیپ ریکارڈر اور دوسرا نقلی سامان دکھا کر لوگوں کو لوٹا جارہا ہے
پریڈی، بریگیڈ اور صدر پولیس کے اہلکار حصہ لے کر لوٹ مار کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) پریڈی کے علاقے ایمپریس مارکیٹ صدر میں ایک بار پھر نوسر بازوں کے کئی گروپ سر گرم پولیس اہلکار مال بنانے میں مصروف ہیں بریگیڈ، آرٹلری میدان اور پریڈی تھانوں کی موبائلیں نو سر بازوں سے اپنے حصہ کی پتی لے کر سادہ لوح عوام کو کنگال کرنے میں مدد کرتی ہیں شہری اعلیٰ حکام کو شکایت کریں تو بتایا جاتا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ، رینبو سینٹر اور اس کے اطراف نقلی گھڑیاں نقلی دوائیں اور گراں داموں والے ٹی وی، ٹیپ ریکارڈ دکھا کر نقلی سامان فروخت کرنے والے گروہ سر گرم ہیں جو شہر اور بیرون شہر سے آنے والے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا کر جیب خالی کر دیتے ہیں اور اگر کوئی احتجاج کرے یا رقم واپس کرنے کا مطالبہ کرے تو بد معاشی کے ذریعے متاثرہ شخص کو بھگا دیا جاتا ہے۔

Tags: