غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے کروڑوں روپے نکال لئے

July 27, 2015 5:20 pm0 commentsViews: 17

جولائی میں 2 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار ڈالر کا غیر ملکی سرمایہ نکالا گیا تھا
سیلاب متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر خیمہ اسپتال بناکر دیئے جائیں‘ ثروت قادری
تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام کریں
کراچی( کامرس ڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کروڑوں ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 79 لاکھ17 ہزار ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر دئیے۔ اس طرح غیر ملکیوں کی جانب سے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ سے جولائی کے مہینے میں2 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار ڈالر کا سرمایہ نکال لیا گیا۔ جبکہ رواں سال یکم جنوری سے26 جولائی تک پاکستان سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں 9کروڑ 88 لاکھ 33 ہزار ڈالر نکال لئے گئے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100 انڈیکس 72.46 پوائنٹس کی کمی سے 35815.20 کی سطح پر بند ہوا۔ البتہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی بڑے پیمانے پر فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار ی سرگرمیاں بڑھ گئیں اور اوسط روزانہ کاروباری حجم 37.8 فی صد کے اضافے سے66 کروڑ حصص ہوگیا۔ جبکہ اس سے پہلے ہفتے کے دوران اوسط روزانہ47 کروڑ92لاکھ حصص کا لین دین ہوا تھا۔

Tags: