شراب کی خالی بوتلیں جمع کرنے پر خاکروب ایک دوسرے سے لڑپڑے

July 27, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 28

واقعہ پولیس ہیڈ آفس کے قریب واقع شراب کے اسٹور پر پیش آیا، ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملے کیے گئے
اخباری کارکنوں نے معاملہ رفع دفع کرایا، پولیس اطلاع دینے کے باوجود جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی
کراچی( کرائم رپورٹر) آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پولیس ہیڈ آفس کے قریب شراب کی خالی بوتلیں جمع کرنے پر خاکروب لڑ پڑے ایک دوسرے پر لوہے کی راڈ اور ڈنڈوں سے حملے اخباری کارکنوں نے جھگڑا ختم کرا یا۔ متعلقہ تھانے کی پولیس چند قدم پر ہونے کے باوجود موقع پر نہیں پہنچی اطلاعات کے مطابق اسٹورز کے باہر رات گئے تک شرابی شراب پینے کے بعد خالی بوتلیں وہیں پھینک دیتے ہیں جس کو جمع کرنے پر خاکروبوں کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا اس دوران اطراف کے پرنٹنگ پریس سے نکلنے والے اخباری کارکنوں نے پہلے جھگڑا ختم کرایا اس دوران متعدد بار تھانے کو اطلاع دی گئی مگر کوئی اہلکار موقع پر نہیں پہنچا۔

Tags: