لانڈھی میں جیب کترا پولیس کو چکمہ دیکر بھاگ نکلا

July 27, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 16

جیب کترے کو مسافروں نے کوچ سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا، تھانیدار نے اہلکاروں کو جھاڑ پلادی
کراچی( کرائم رپورٹر) لانڈھی میں جیب کترا پولیس سے ہاتھ چھڑا کر بھاگ نکلا پیدل اہلکار ہاتھ ملتے رہ گئے تھانے پہنچنے پر تھانیدار نے جھاڑ پلا دی اطلاعات کے مطابق لانڈھی 36-B کے قریب قائد آباد کی طرف جانے والی الیاس کوچ میں سوار ایک جیب کترے کو مسافروں نے پکڑ کر پولیس اہلکاروں کے حوالے کر دیا مسافروں کے جاتے ہی جیب کترا پولیس اہلکار سے ہاتھ چھڑا کر بھاگ نکلا جیب کترے کے تحویل میں لئے جانے کی اطلاع تھانے میں کر دی گئی تھی مگر جب پولیس اہلکار تھانے میں خالی ہاتھ پہنچے تو تھانیدار آگ بگولا ہوگیا اور اہلکاروں کو جھاڑ پلا دی۔

Tags: