مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں سے تصادم میں 6 اسرائیلی اہلکار زخمی

July 27, 2015 5:40 pm0 commentsViews: 21

فلسطینیوں نے یہودیوں کی عبادت میں خلل ڈالا‘ اسرائیلی پولیس‘6 فلسطینی نوجوان گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی اور پولیس اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان مسجد اقصیٰ کے کمپلیکس میں تصادم ہوا ہے اس تصادم میں6 اسرائیلی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ یہ چھڑپیں اس وقت ہوئیں جب گزشتہ روز اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ کمپلیکس میں داخل ہوئی۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق فلسطینیوں نے مسجد میں داخل ہونے کے بعد مورچہ بندی کی اور پولیس پر پتھرائو شروع کر دیا جسے روکنے کے لئے پولیس کو مسجد میں داخل ہونا پڑا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں نے مقدس دیوار کی زیارت کے لئے آنے والے یہودیوں کی عبادت میں خلل ڈالا ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے 6 فلسطینیوں کو حراست میں لیاہے۔ اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے ارد گرد سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے مزعومہ ہیکل کی تباہی کی آج منائی جانے والی برسی کی مناسبت سے فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں ہو سکتی ہیں۔

Tags: