سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائی تیز کی جائے، علامہ امین شہیدی

July 27, 2015 5:27 pm0 commentsViews: 19

انسانی حقوق کی تنظیموں اور مخیر شخصیات کو بھی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ حکومت چترال، پنجاب اور سندھ میں زیر آب آنے والے علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی رفتار کو تیز کرے۔ اس ناگہانی آفت کے نتیجے میں متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کو ضروریات زندگی کی بلا تعطیل فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ تمام ریاستی اداروں سمیت انسانی حقوق کی ملکی و غیر ملکی تنظیموں اور درد دل رکھنے والی مخیر حضرات کو بھی مشکل کی اس گھڑی میں بے گھر افراد کی مدد و بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑ نی چاہئے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ صرف فوٹو سیشن سے سیلاب زدگان کی مدد نہیں کی جا سکتی بلکہ اس کے لئے حکمت عملی، اقدامات اور مستقل منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

Tags: